اہم خبریںپاکستان

نواز شریف کی تقریر حکومت اور فوج میں دراڑیں ڈالنے کی سازش تھی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاس، حکومت اور فوج میں دراڑیں ڈالنے کی سازش تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات نيوز چينلز کے ڈائريکٹرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف کو تقریر کی اجازت اس ليے دی کہ آزادی اظہار کا شور مچ جاتا۔ نواز شریف کھیل سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ نہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپٹ نہیں، اس ليے فوج سارے فیصلوں کو بیک کرتی ہے۔ اپوزیشن سے خطرہ نہیں، کچھ وزیر اپنے خلاف ہی گول کر دیتے ہیں۔ ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں نظم وضبط بنانا ممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے دوٹوک موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ میں کرپشن پر کسی کو اين آر او نہيں دوں گا۔ اگر اپوزيشن کے استعفے آئے تو ان نشستوں پر دوبارہ اليکشن کرا ديں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وژن ایسا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔ یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے۔

(ن) لیگ ہو یا (ش) لیگ یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں۔ میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ سٹریٹ پاور استعمال کی۔

وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ میں مانتا ہوں کہ میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے۔ دوران گفتگو انہوں نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں۔ وہ فوج اور حکومت کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے۔ مجھے پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے۔

دیگر ایشوز پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا سے نمٹ رہے ہیں۔ ادویات کی قیمتیں بڑھائی تاکہ ان کی مارکیٹ میں دستیابی ہو سکے اور موجود ہوں۔ 18ویں ترمیم میں زرعی شعبہ صوبوں کو دے دیا گیا جو نہیں دینا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ چین کو پاکستان کی اتنی ضرورت ہے، جتنی پاکستان کو چین کی۔ پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ چین ہمارا دوست ملک ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا، حق خود ارادیت کو دبایا جا رہا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلیفون، امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، مختلف اقدامات پر گفتگو

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا مشن، وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

شہریوں کی شکایات کا ازالہ، پاکستان سیٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا

وزیراعظم کی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی سے ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، 8

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You