اہم خبریںپاکستان

نواز شریف ملک کیخلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھارت کی مدد سے ملک کیخلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، یہی گیم متحدہ بانی نے کھیلی تھی۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف بڑی خطرناک گیم کھیل رہا ہے یہی الطاف حسین نے کھیلی تھی، واضح کہتا ہوں بھارت اس کی پوری مدد کررہا ہے، حسین حقانی باہربیٹھ کرپوری کمپین چلاتا ہے، نادان لبرلزخدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب کسی ادارے کی مدد ہو گی تو استعمال کروں گا۔ میری تمام پالیسیوں کے ساتھ فوج کھڑی ہے۔ نواز شریف کبھی بھی جمہوری نہیں رہے۔ فوج کا کام حکومت چلانا نہیں۔ سول حکومت منشورکے مطابق کام کررہی ہے ۔ موجودہ سول،ملٹری تعلقات پاکستان کی تاریخ کے بہترین ہیں۔ فوج مکمل طورپرجمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا ماضی میں کسی آرمی چیف نے غلطی کی توکیا سب کوبرا کہنا ہے؟۔ اگرجوڈیشیری میں کسی نے غلطی کی توکیا سب کوبرا کہنا ہے؟۔ ہم نے ماضی سے سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب کچھ لکھا ہوا سکرپٹ تھا، ریفرنس بنا کر سزائیں دلوائی گئیں: میاں‌ نواز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگرہماری فوج نہ ہوتی توپاکستان کے تین ٹکڑے ہوجاتا، یہ فوج کے خلاف پوری کمپین چلارہے ہیں، بھارت پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں،اس کے لیے وہ فرقہ ورانہ فسادات کرنے کے لیے علماء کو قتل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایشوسیکیورٹی ایشوبنا ہوا ہے۔ سیکیورٹی ایشوزمیں ساری دنیا میں فوج سے مدد لی جاتی ہے۔ میرا کام گورننس چلانا ہے جہاں بھی کسی ادارے کے استعمال کی ضرورت ہوگی توکروں گا۔

انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے پھرتے ہیں کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالااسلام نے کہا استعفی دو، کس کی جرات ہے مجھے (عمران خان) کو آ کرکہے استعفی دو، جمہوری وزیراعظم ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کراناچاہتا ہے اور اس کے لیے علما کو قتل کراناچاہتا تھا۔ اللہ کا شکر ہے پاکستانی ایجنسیوں نے سازش پکڑلی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You