اہم خبریںکرائمز

نواز ، مریم، شاہد خاقان سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

لاہور: نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ شہری کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں ظفر الحق، خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، صلاح الدین ترمذی، احسن اقبال، شیخ آفتاب، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق کو بھی نامزد نامزد کیا گیا۔ بیگم نجمہ وحید، بیگم ذکیہ شاہنواز، طارق رزاق چودھری، شیزا فاطمہ، جاوید عباسی، مہتاب عباسی، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف نیب قوانین کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں، اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا گیا، پاکستان کے قوانین سزا یافتہ مجرم کو ایسی تقاریر اور اقدامات کی اجازت نہیں دیتے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You