BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی زیر صدارت ڈویژنل

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کا ایک اجلاس کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین کے علاؤہ شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم احمد ابڑو نے کہا کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 21 اپریل سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے تاکہ مقرر کردہ ٹارگیٹ کے تحت تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کے سو فیصد نتائیج حاصل کئے جاسکیں کمشنر نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ کے حصول اور پولیو ٹیموں کی نگرانی کے کام کو یقینی بنائیں کمشنر نے شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت اور مائکرو پلان پر خصوصی توجہ دیں اس موقع پر کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرو فیروز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرو فیروز کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی اور شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح شہید بینظیرآباد ڈویژن میں بھی 21 اپریل سے 27 اپریل تک قومی انسدادِ پولیو مہم منعقد ہوگی مہم کے دوران ڈویژن کے پانچ سال تک کی عمر کے 10 لاکھ 99 ہزار 696 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے کل 3 ہزار 752 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3403 موبائل، 110 ٹرانزٹ اور 239 فکس ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کی تربیت، مائکرو پلان کی تیاری سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

Exit mobile version