BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ٹاؤن کمیٹی

نوابشاہ (رپورٹ انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ٹاؤن کمیٹی کے معذور کونسلر عبدالرحمن دیناری کو موٹرسائیکل دی اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی ابرار حسین گورچانی اور ٹاؤن آفیسر لئیق حسین زرداری اوریگر بھی ان کے ہمراہ تھے،چوہدری محمد وسیم راجپوت نےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ شہر کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کے وژن کے مطابق شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو کو ہدایت جاری کی کہ عثمان کالونی میں 25 سے زائد سولر سٹریٹ لائٹس اور 10 الیکٹرک لائٹس لگانے کی ہدایات جاری کیں اور چوہدری وسیم راجپوت نے شمس کالونی اور غفور سٹی کا دورہ کیا، 20 سولر اسٹریٹ لائٹس اور 10 الیکٹرک لائٹس لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین کے دورہ کے موقع پر کونسلر غلام سرور شیخ، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو، محمد رفیق مغل، راشد رحمانی، سید ہارون شاہ، حبیب شیخ، خوشی محمد مغل، زبیر آرائیں اوریگر بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی نے ملازمین میں عید کے کپڑے بھی تقسیم کئے۔

Exit mobile version