BBC Urdu TV

نارنگ میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد

نارنگ میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی پاکستان اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل نارنگ میں منشیات، کرپشن اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نسیم عباس, اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس اسوسییشن پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب رانا جاوید اقبال تھے۔

اس آگاہی پروگرام کا انعقاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر تحصیل مرید کے زبیر بٹ، محمد شاہد، عمیر بٹ، ڈاکٹر زبیر شوکت اور چوہدری مختیار احمد کی کاوشوں سے کیا گیا، اس کاوش میں ارقم کالج نارنگ کی انتظامیہ نے بھی اس پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔

پروگرام میں ACANAP کے ضلعی صدر لاہور عمران شوکت دیگر عہدیداران، ممبران اور کالج کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو منشیات کے مضر اثرات، کرپشن کے معاشرتی نقصانات اور جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

طلباء و طالبات پر زور دیا گیا کہ وہ صرف آگاہی حاصل کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ ان سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات، قانون پسندی، مثبت کردار اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت بھی دیں۔

پروگرام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسییشن اف پاکستان اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس باہمی تعاون سے نوجوان نسل میں شعور و آگاہی پیدا کرنے اور منشیات، کرپشن اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہمارا عزم: کرپشن، منشیات اور جرائم سے پاک پاکستان

Exit mobile version