سندھ

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں گاڑیوں کے نئے فلیٹ کی افتتاحی تقریب

*نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں گاڑیوں کے نئے فلیٹ کی افتتاحی تقریب*

*ٹاؤن کو لوڈر، ٹینکر، بلیڈر، ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کی اشد ضرورت*

*بیکار اور کباڑے میں کھڑی گاڑیوں کا دوبارہ قابل استعمال پر اتفاق*

*ھماری ٹیم نے کم بجٹ میں چودہ گاڑیاں قابل استعمال کرلی*

*تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فواد غفار تھے*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں گاڑیوں کے نئے فلیٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان نے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ٹاؤن کو لوڈر، ٹینکر، بلیڈر، ٹریکٹر اور دیگر مختلف اقسام کی بھاری و چھوٹی گاڑیوں کی اشد ضرورت تھی لیکن لوکل گورنمنٹ کے کم بجٹ کے باعث نئی گاڑیاں خریدنا ناممکن تھا اسی سبب ہمارے ڈائریکٹرز، چیف انجینئرز اور دیگر افسران نے باہمی مشاورت کے بعد بیکار اور کباڑے میں کھڑی گاڑیوں کا دوبارہ قابل استعمال پر مشاورت کو حتمی شکل دیکر اتفاق کیا۔ ھماری ٹیم نے کم بجٹ میں چودہ گاڑیاں قابل استعمال کرلی ہیں اور آئندہ فیز میں مزید گاڑیوں کو قابل استعمال بنائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فواد غفار تھے، انھوں نے اپنے خطاب میں چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور انکی ٹیم کو سہرایا اور یقین دلایا کہ عوامی خدمات کے سلسلے میں وہ انکے ہر وقت ساتھ ہیں مزید برآں انھوں نے بتایا کہ انہیں اس ڈسٹرک میں ایک سال بیت گیا ھے اور جب تک وہ رہیں گے سینٹرل کراچی کو خوبصورت، منفرد اور بہترین بنانے میں اپنا مثبت موثر عمل جاری رکھیں گے تاکہ بعد لوگ اچھے نام سے یاد رکھ سکیں۔ اس موقع پر صحافیوں کو گاڑیوں اور دیگر آلات دکھائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You