شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 کس ملزمان گرفتاررائفل 223 بور کلاشنکوف نما پسٹل 30 بور کلاشنکوف نما پسٹل 30 بور اور سینکڑوں راونڈز برآمد
تفصیلات کے مطابق:
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 کس ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزمان:
(1)فضل مہدی ولد عصمت جاوید ساکن ہون جہلم کے قبضہ سے رائفل 223 بور کلاشنکوف نما آٹومیٹک معہ چار عدد خالی میگزین اور 115 راونڈز برآمد
(2) عدنان اکرم ولد محمد اکرم ساکن ناڑہ جہلم سے پسٹل 30 بور کلاشنکوف نما آٹومیٹک اور 195 راونڈز برآمد
(3) صغیر اصغر ولد محمد اشرف ساکن ناڑہ جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 190 راونڈز برآمد
(4) بلال عصمت ولد عصمت جاوید ہون جہلم کے قبضہ 449 راونڈز رائفل کلاشنکوف برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
