BBC Urdu TV

ناجائز اسلحہ رکھنے والے سمیت 4 کس منشیات فروش گرفتار 2 عدد پسٹل 30 بور، 1 کلو 655 گرام چرس

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ناجائز اسلحہ رکھنے والے سمیت 4 کس منشیات فروش گرفتار 2 عدد پسٹل 30 بور، 1 کلو 655 گرام چرس، 8 لیٹر شراب اور رقم وٹک برآمد

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور بدنام زمانہ منشیات کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز، 1 کلو 640 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1500 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 کس منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے 115 گرام چرس اور مجموعی طور پر 8 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version