BBC Urdu TV

*نئے سی پی او راولپنڈی سردار غیاث گل خان نے کمان سنبھال لی*

*نئے سی پی او راولپنڈی سردار غیاث گل خان نے کمان سنبھال لی*

*راولپنڈی -* پنجاب حکومت نے راولپنڈی پولیس کی کمان تبدیل کرتے ہوئے *ڈاکٹر سردار غیاث گل خان* کو نیا سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی تعینات کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب نے پہلے محمد سہیل اشرف کو سی پی او راولپنڈی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے سردار غیاث گل خان کو راولپنڈی پولیس چیف بنا دیا گیا، جبکہ سہیل اشرف کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 236a

سردار غیاث گل خان اس سے قبل سی پی او گوجرانوالہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وہ پاکستان پولیس سروس (PSP) کے 36th کامن کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں۔ 922e

وہ اس سے قبل راولپنڈی میں ایس پی صدر اور چیف ٹریفک آفیسر (CTO) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اس لیے راولپنڈی کی پولیسنگ سے بخوبی واقف ہیں۔ 236a

سابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کو ڈی آئی جی آپریشنز CTD لاہور تعینات کیا گیا ہے۔


رپورٹ افتخار خٹک

Exit mobile version