*نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیع کی دینہ سٹی چوکی میں کھلی کچہری*
*عوامی مسائل سنیے بالخصوص منگلا روڈ سے تجاوزات کام مکمل خاتمہ کرنے کی یقین دہانی*
جہلم (جرار حسین میر سے )سٹی چوکی دینہ میں ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے کھلی کچہری لگائی شہر دینہ کے لوگوں کی اکثریت نے اس میں شرکت کی تمام معززین شہر کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ شہر دینہ کے ارد گرد ہر طرف تجاوزات کے انبار ہیں بعض اوقات تجاوزات کی بنا پر ایمبولنس کا گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے جواب میں کہا کہ انتہائی موزوں ہوگا کہ اپ تمام مطالبات تحریری طور پر مجھے سینڈ کریں تاکہ ایک ایک کر کے مسئلہ کو حل کیا جائے اس موقع پر شہر بھر سے سیاسی سجاجی حلقوں نے شرکت کی تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر نائب صدر.سید ذوالقرنین شاہ لیگل ایڈوائزر پروفیسر خورشید ڈار رضوان سیٹھی افضل یاسر صدیق الطاف اسحاق بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی جہلم نے جرار حسین میر کو کہا کہ اپ اپنے دوستوں کے ہمراہ میرے دفتر جہلم شریف لائیں تاکہ شہر دینہ کو پاک صاف کرنے کے لیے ٹریفک کی روانی کے لیے ایک نشست ہو تاکہ بہتر سے بہتر نتائج ہم حاصل کر سکیں۔