اہم خبریںجہلم

نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال

نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی ڈی پی او آفس آمد پر جہلم پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال، اے ایس پی سعد آفریدی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد محمود ملک، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم، ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل محمد ابرہیم وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تمام برانچز کے ہیڈز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں تمام برانچز کے ہیڈز کی جانب سے ابتدائی تعارف اور برانچز کے حوالے سے بریفنگ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے پالیسی گائیڈ لائن سے آگاہ کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے یہ واضح طور پر کہا گیا کہ میری ترجیحات میں سے سب سے اولین ترجیح فورس کی فلاح و بہبود ہے اور عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ تمام برانچ ہیڈز میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائیں کرپشن اور کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو کسی صورت برداشت نا کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You