انٹرنیشنلاہم خبریں

نئی دہلی: امریکی سفارتخانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کا ریپ، ملزم گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں امریکی سفارتخانہ بھی جنسی درندگی سے محفوظ نہ رہ سکا، بھارتی دارالحکومت میں واقع امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی کا ریپ کر دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی‘‘ کے مطابق بھارت میں ایک پانچ سالہ بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے، یہ ریپ امریکی سفارتخانہ میں کیا گیا۔ پولیس نے سفارتخانے کے احاطے سے 25 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو ہفتے کی رات کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اب حالت بہتر ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کے والدین امریکی سفارتخانے میں رہائش پذیرہیں، بچی کے والد امریکی سفارتخانے میں بطور ہاؤس کیپِنگ سٹاف کام کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے والدین سفارتخانے میں ملازم تھے اور وہ بھی سٹاف کوارٹرز میں رہتا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You