اہم خبریںجہلم

میٹنگ میں کرائم سال 2020ء_2021 کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تفصیلی جائزہ لیا

جہلم کرائم میٹنگ تفصیلات کے مطابق امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتر پولیس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔میٹنگ میں شازیہ سرور ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز صاحبان، ڈی ٹی او جہلم، ایس ایچ او صاحبان، انچارج چوکیات اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم نے شرکت کی۔

میٹنگ میں کرائم سال 2020ء_2021 کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تفصیلی جائزہ لیا, ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کو چیک کیا۔

قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے فرداً فرداً ڈسکس کیے۔ان مقدمات میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی جلد از جلد ٹریسنگ اور گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے۔بیرون ملک روپوش ملزمان اشتہاری کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجراء کےپراسس کو جلد مکمل کروانے کے سخت احکامات جاری ہوئے۔اس طرح ان مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے متعلق اہم ذمداریاں متعلقہ ایس ایچ اوز کو تفویض ہوئیں اور 10 دن کے اندر دوبارہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے جاری ہوئے۔
اسی طرح سابقہ carry forward murder/theft/robery/vehicle theft cases انفرادی طور پر میٹنگ میں ڈسکس ہوئے ان کو جلد از جلد یکسو کرنے ان میں نامزد/نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری کے سخت احکامات جاری ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےPOLCOM کی بروقت تکمیل کے سخت احکامات جاری کیے۔
گرفتار ملزمان کا I.D کارڈ نمبر حاصل کر کے POLCOM پر بروقت تکمیل کروائی جائے۔
عدم گرفتار ملزمان کے خلاف بمطابق قانون زیر دفعہ 87/88 کاروائی کی تکمیل عمل میں لائی جانے کا حکم صادر فرمایا۔
اسی طرح انچارج CIA کو ڈکیتی/راہزنی/وہیکل theft کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری اور CIA کی کارکردگی بہتر کرنے کا عندیہ۔
ہوائی فائرنگ، منشیات اور ناجائز اسلحہ کے ملزمان پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ سنوکر کلبوں کی خصوصی نگرانی کی جائے جہاں منشیات اور جواء ہوتا ہے وہاں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائیٹ فلائنگ اک جان لیوا فعل ہے کائیٹ فلائنگ جیسے سنگین قسم کے فعل میں ملوث اشخاص کے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔۔۔

ایس ڈی پی اوز کی ضمنیات بروقت POLCOM پر انٹر ہوں۔تمام۔ایس ایچ او دو گھنٹے عوامی مسائل سنے گے اور تھانہ میں موجود رہیں گے۔تھانوں میں بند گاڑیوں کی فہرست بھجوائی جائے گی۔ماسک کا استعمال فورس پر لازمی قرار دیا گیا۔unauthorized گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹ/ریوالونگ لائٹ لگانے والے اشخاص کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اورسیسز پاکستانیز کی شکایت کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔قبضہ مافیاز کے خلاف اسپیشل کمپین کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔تفتیش میں ہونے والے اخراجات کے بل بروقت بھجوائے جائیں۔ڈکیتی، چوری، راہبری اور وہیکل theft جیسے مقدمات میں CRO ریکارڈ کی تکمیل کروائیں اور بذریعہ CRO ریکارڈ ملزمان کی ٹریسنگ عمل میں لائی جائے۔رواں ہفتہ تھانہ جات کی صفائی اسپیشل مہم کےتحت عمل میں لاتے ہوئے صفائی کے لحاظ سے خصوصی اقدامات کیےجائیں گے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You