سندھ

میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن نےنیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرز نویں اور دسویں

میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن نےنیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرز نویں اور دسویں جماعت (جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ) امیدواروں کا اجراء کردیا

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے صوبہ سندھ میں سب سے پہلے ماڈل پیپرز تیار کرلیئے ہیں، چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ سینئر اساتذہ کی نگرانی میں بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے ماڈل پیپرز تیار کروائے ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کا کہناہے کہ ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 و آئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔ نویں جماعت کا صرف اس سال تخفیف شدہ نصاب سے امتحان لیا جائیگا مگر نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگاجبکہ دسویں جماعت 2021 کا امتحان تخفیف شدہ نصاب سے ہوگا جبکہ پیپرز پرانے طرز پر ہوگا۔ کراچی کے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز جس میں دیگر صوبوں کے طرز پر صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کل نمبر 850 سے بڑھا کر 1100 کردیئے گئے ہیں اس سلسلے میں نویں جماعت کے کل نمبر 550 اور دسویں جماعت کے کل نمبر 550 ہونگے جس کے تحت ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن نے نئے ماڈل پیپرز کا اجرا ء کردیا ہے۔ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 وآئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ماڈل پیپرز تیار کئے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرز تیار کئے ہیں تاکہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری کیلئے رہنمائی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینئر اساتذہ کی نگرانی میں ماڈل پیپرز تیار بنوائے ہیں، اس سے پہلے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی تھی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہم نے نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز جاری کئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کردیا ہے۔ نہم جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ 2021 و آئندہ انگریزی پرچہ اول، اردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی (لازمی) نارمل کورس(سندھی میڈیم طلبہ کیلئے)، اسلامیات لازمی، اخلاقیات (غیر مسلم طلبہ کیلئے) جنرل سائنس، جنرل ریاضی (اختیاری مضامین) اختیاری (I)، اختیاری (II) دیگر اختیاری مضامین کے پرچہ جات ماڈل پیپرز میں موجود ہیں۔اس سال2021ء نہم جماعت کا امتحان تخفیف شدہ نصاب

کیمطابق لیا جائیگا جو کہ نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹرک کا تخفیف شدہ نصاب کیمطابق ہوگا، امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا۔ ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی : (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You