BBC Urdu TV

*میمن کمیونیٹی اور کراچی کی پکار*

*میمن کمیونیٹی اور کراچی کی پکار*

*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ ڪراچی*

حاجی یعقوب گاندھی میمن مرحوم کی اولادوں میں جناب حاجی جان محمد گاندھی میمن صاحب عرف جانی بھائی، حاجی عبدالرزاق گاندھی میمن مرحوم، جناب حاجی محمد اقبال گاندھی میمن صاحب، جناب حاجی عبدالرؤف گاندھی میمن صاحب اور ان کی اولادوں میں جناب حاجی سلمان اقبال گاندھی میمن صاحب سمیت دیگر خاندان کے افراد کا کارخیر امور میں حصہ لینا ایک قابل ستائش، قابل تعریف اور قابل فخر عمل ھے، بیشک نیکی کے امور اللہ کی جانب سے ہی ایک بڑی سعادت ھے۔ خواجہ غریب نواز ٹرسٹ انٹرنیشنل المعروف کے جی این فلاحی پلیٹ فارم اور انکا ہی دوسرا فلاحی پلیٹ فارم احساس ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل یہ دونوں ہی پلیٹ فارمز کراچی سمیت ملک بھر میں فلاحی امور میں برسوں سے جاری و ساری کام کر رھے ہیں۔ ان ٹرسٹ کے چیئرمینوں کو ایک مشورہ دینا چاہتا ھوں کہ اُن مستحقین طلبہ و طالبات کی طرف بھی توجہ دیجئے جو اپنی پروفیشنل تعلیم کیلئے فیس کی ادائیگی سے محروم اور معزور ہیں۔ ان کی فیس کی ادائیگی کا اہتمام کیجئے تاکہ تعلیم کے زیور سے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات مستفید ہوکر اس شہر ، معاشرے اور ملک کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہوسکیں۔ بدقسمتی سے کراچی وہ پاکستان کا شہر ھے جہاں کوٹہ سسٹم کے تحت کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے تعلیمی درسگاہوں میں داخلے اور سرکاری اداروں کے روزگار مقید ہیں۔ کیا ہی بہتر ھو کہ آپ کراچی کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشیوں کیلئے فلاحی اور مفت بنیاد پر ایک میڈیکل یونیورسٹی، ایک انجیئرنگ یونیورسٹی، ایک کمپیوٹر یونیورسٹی اور ایک تحقیقاتی مرکز بناکر اپنا اس شہر کا حق ادا کردیجئے یقین جانئے یہ دونوں جہاں کیلئے آپکا سب سے بہترین تجارت ھے جس کا منافع رب کی ذات اپنی شایان شان ہی ادا کریگا ان شاءاللہ۔ کراچی میں میمن کمیونیٹی کے بڑے بڑے نامور فلاحی شخصیات بھی موجود ہیں جن میں جناب اے کے ڈی میمن صاحب، جناب علی شیخانی میمن صاحب، جناب عارف حبیب میمن صاحب، جناب ڈاکٹر رفیق پردیسی صاحب، جناب کامران ٹیسوری صاحب جیسے بیشمار لوگ موجود ہیں جو اس کاروان کا حصہ ضرور بنیں گے ان شاءاللہ۔ کراچی کے طلبہ و طالبات اچھی معیاری پروفیشنل تعلیم سے ہی ماہرین فلیڈ میں اتر سکیں گے اور کراچی کو بین الاقوامی سطح پر عالیشان مقام پر پہنچادیں گے۔ آپ سب اپنی زکواة و عطیات اور دیگر رقوم سے ان پروجیکٹ کو یقیناً کم وقت میں مکمل کرسکتے ہیں۔ ہمیں یاد ھے کہ معروضِ پاکستان کے وقت بھی میمن کمیونیٹی نے جس قدر شاندار خدمات پیش کیں تھیں اب کراچی اور کراچی والوں کو آپ کے اس شاندار بےمثال بینظیر لاجواب عمل کی اشد ضرورت ھے۔ میں تمام میمن کمیونیٹی سے پُر اُمید ہوں اور اِس بابت درخواست بھی پیش کرتا ھوں لازمی سوچئے گا، غور کیجئے گا اور سنجیدگی کا مظاہرہ ضرور پیش کیجئے گا شکریہ۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version