اہم خبریںکرائمز

میران شاہ: چیک پوسٹ پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید

میران شاہ: امن دشمنوں کا ایک اور وار ناکام، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار جام شہادت نوش کرگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر انشاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اکبر حسین دھرتی ماں پر قربان جب کہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 43 سالہ حوالدار اکبر حسین شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا، شہید حوالدار نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You