اہم خبریںپنجاب

مولانا فضل الرحمان عوام کو تشدد پر نہ اکسائیں، ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں: شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کو ڈنڈا اٹھانے پر اکسا رہے ہیں، ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں، حکومت نے کارروائی کی تو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام "اختلافی نوٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمیت جو بھی پارٹی جلسہ کرے، غلط ہے۔ ہم نے کورونا کی دوسری لہر میں عوام کی جانوں کو بچانا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کل سے ملتان کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔ اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہوتے ہیں لیکن رکاوٹ حکومت نہیں، اپوزیشن ہے۔ ایک طرف اپوزیشن ڈنڈا اٹھانے جبکہ دوسری طرف شہباز شریف بات چیت کا کہتے ہیں۔ ہم کس گروپ کی بات سنیں۔ یہ گھوم کر این آر او پر آتے ہیں تو مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ کرپشن کیسز کے علاوہ ہر مسئلے پر بات ہو سکتی ہے۔ اپوزیشن کے قول وفعل میں بڑا تضاد ہے۔ کورونا میٹنگ کے دوران اپوزیشن نے شرکت نہیں کی۔ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کے دوران بھی ذاتی مفاد کو ترجیح دی تھی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو تشدید کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن ہمارے پاس بھی تمام آپشنز موجود ہیں۔ اگر حکومت نے کوئی کارروائی کی تو پھر انھیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ کیا کسی لیڈر کو ایسا بیان دینا چاہیے؟

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You