نیویارک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں نے نیویارک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نازی مودی اور انتہا پسند بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو نہ صرف مقبوضہ وادی بلکہ پورے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔
دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں بھارت کیلئے "توسیعی کردار” پر زور دیا تاہم وہ سلامتی کونسل میں مستقل نشست حاصل کرنے کی مہم میں واضح طور پر ناکام ہو گئے۔
ہفتہ کو جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ میں بامعنی اصلاحات پر زور دیا اور کہا آخر کب تک بھارت کو اقوام متحدہ کے فیصلہ سازی کے ڈھانچے سے دور رکھا جائے گا۔