انٹرنیشنلاہم خبریں

مودی نے چین کے سامنے سر نگوں کر دیا‘ راہول گاندھی

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے جمعہ 12 فروری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کے لیے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا،”نریندر مودی بزدل ہیں اسی لیے چین کے سامنے ثابت قدم نہیں رہ پائے۔”

معاشرہ
بھارت اور چین نے فوجیں ہٹانی شروع کر دیں
Indien Rajnath Singh in Srinagar

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ کے حوالے سے بھارت اور چین کے درمیان سمجھوتے کی تفصیل جمعرات کے روز پارلیمان کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف ایکچوول کنٹرول(ایل اے سی)پر کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا، ”میں ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے پختہ ارادوں اور دیرپا مذاکرات کے نتیجے میں پینگانگ جھیل کے شمال اور مغربی کناروں سے فوجوں کے پیچھے ہٹانے سے متعلق چین کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہو گیا ہے۔”

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے بیجنگ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بھارت کی بہت ساری زمین چین کو دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارتی حکومت کو یہ موقف اختیار کرنا چاہیے تھا کہ سرحد پر اپریل سے پہلے کی صورتحال کو بحال کیا جائے۔ تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ بھارتی فوج فنگر چار کے بجائے تین تک محدود رہے گی جبکہ فنگر چار تک بھارت کا علاقہ ہے، تو پھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی سرزمین کو چین کے حوالے کیوں کر دیا؟ ”

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You