بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا، یہ عام روایت ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیراعظم شکریہ اور خیر سگالی کے پیغامات دیتے ہیں۔
واضح رہے غیر ملکی صدور اور وزراء اعظم دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کو بھیجتے ہیں۔