
نئی دلی: بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو پریشان کر دیا۔ تحریک کو سو دن مکمل ہونے پر مظاہروں کا نیا پلان تشکیل دے دیا۔
کسان رہنما درشن پال سنگھ کے مطابق احتجاجی تحریک کی شکل اب بدل چکی ہے۔ آج کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے کو پانچ گھنٹے تک بند کر دیا جائے گا جبکہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں کسانوں کی تحریک خواتین چلائیں گی۔
دوسری جانب بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے تنقید کرنیوالی شوبز شخصیات کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انکم ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں اور فلمساز انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ ہی نہیں بلکہ دیگر معروف پروڈیوسرز اور فلمسازوں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔