
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر دی، مودی حکومت نے بالا کوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں کیا، بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگو سے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کا ناپاک گٹھ جوڑ عیاں ہوگیا، پاکستان بھارتی مزموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بنی، پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے، بالا کوٹ پر جواب کے ذریعے بحران روکا، مودی حکومت نے بھارت کو شدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔
In 2019, I spoke at UNGA on how India’s fascist Modi govt used the Balakot crisis for domestic electoral gains. Latest revelations from communication of an Indian journalist, known for his warmongering, reveal the unholy nexus between the Modi govt & Indian media
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2021