موبائل جرنلزم (موجو) ایاز امتیاز کی ٹیم کیساتھ
موبائل جرنلزم (موجو) ایاز امتیاز کی ٹیم کیساتھ
زمانہ بدلتا رہا، بڑھتا رہا، نسلوں میں نئے رجحان اور نئی تحقیق جنم لیتی رہی، رابطے کا سفر نہ صرف سبک بلکہ جدت اختیار کرتا رہا میں اور مجھ جیسے بیشمار الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والےنت نئے تحقیقی مراحلوں سے آشنا ہوتے رہے، میں ٹھہرا ایک سندھ کے گاؤں کا باسی اور میرے ساتھ ہی الیکٹرونک میڈیا کا ذہین قابل میرا استاد اور میرا دوست ایاز امتیاز جس نے پاکستان میں سب سے پہلے موبائل جرنلزم متعارف کرایا، کراچی کے معروف تعلیمی ادارے آئی بی اے میں ڈائریکٹر کمال صدیقی صاحب کی سرپرستی کیساتھ ایاز امتیاز کی بہترین ادائیگی تعلیمی موبائل جرنلزم یعنی موجو سے مستفید ہوا، ایاز امتیاز نے مجھ سمیت بیشمار دوستوں کو موبائل کی اصل فوائد جو ہم جیسے صحافی اپنے پروفیشنلزم میں استعمال کرسکتے ہیں ہر پہلو سے آگاہ کیا، ایاز امتیاز اب ایک ٹیم کیساتھ کئی موبائل فلمز، اشتہارات، پروموز، سیریزو دیگر پر کام کرچکے ہیں، ایاز امتیاز کا وژن بہت بڑا ہے خاص کر پاکستان کی ترقی اور جدت میں ہمیشہ ان کا نام یاد رکھا جائیگا موجو یعنی موبائل جرنلزم کا سفر ایاز امتیاز اپنی ٹیم کیساتھ رواں دواں رکھے ہوئے ہیں حقیقت ہے کہ وہی کامیاب ہوتے ہیں جو صحیح سمت سفر کرتے ہیں ۔۔۔ *جاوید صدیقی جرنلسٹ، کالمکار، محقق، تجزیہ نگار کراچی*