BBC Urdu TV

منیب الرحمن کو ڈبل گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، پیر آصف اقبال اور جاوید اقبال گجر کی عبدالرحمن قادری

منیب الرحمن کو ڈبل گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، پیر آصف اقبال اور جاوید اقبال گجر کی عبدالرحمن قادری کے گھر آمد

جہلم:(بیورو چیف ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے سینئر نائب صدر پیر آصف اقبال اور فوکل پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ جہلم جاوید اقبال گجر _کی معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر آمد ۔ اس موقع پر انہوں نے عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن کو لاہور میں منعقدہ نیشنل اسپیشل اولمپکس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پیر آصف اقبال نے کہا کہ خصوصی بچوں کا کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا قابلِ تحسین ہے، منیب الرحمن کی کامیابی جہلم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
جاوید اقبال گجر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں اور خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ منیب الرحمن نے محنت اور عزم سے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور ضلع جہلم کا نام روشن کیا ہے۔
اس موقع پر منیب الرحمن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ڈبل گولڈ میڈل اس کی محنت، حوصلے اور بہترین کھیل کا ثبوت ہے۔

Exit mobile version