ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ اوز تھانہ منگلا کینٹ ، تھانہ سٹی اور ٹیم کی شاندار کاروائی خاتون سمیت 02 شہریوں کے اغواء اوربہیمانہ قتل کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتہ سیریل کلرگرفتار،
پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو اطلاع موصول ہوئی کہ شہری افتخار الحسن اپنے گھر سے میر پور کے لئے نکلا جو لاپتہ ہو گیا،
ڈی پی او جہلم نے لاپتہ شخص کے اغواء کا مقدمہ درج کراتے ہوئے مغوی کی بازیابی کا خصوصی ٹاسک پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو سونپا،
منگلا کینٹ پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم محمد رحمن کو گرفتار کر لیا،
ملزم محمد رحمن کا دوران انٹیروگیشن افتخار الحسن مغوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے نعش گھر میں دبا دینے کا انکشاف،
ملزم کی نشاندہی پر مسمی افتخار الحسن کی ڈیڈباڈی ملزم کے رہائشی کمرہ سے بر آمد،
دوران تفتیش ملزم کا تھانہ سٹی کے علاقہ سے بھی ایک خاتون نسرین اختر کو اغواء ، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کرنے کا انکشاف ،
ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ نسرین کی نعش بھی ملزم رحمن کے گھر کے رہائشی کمرہ سے بر آمد کر لی،
ملزم قبل ازیں بھی دوران نقب زنی ماں بیٹی سمیت قتل کے کل 05 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ڈی پی او جہلم
مدعیان مقدمات اور اہلیان جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اورمقامی پولیس تھانہ منگلا و تھانہ سٹی کی زبردست کارکردگی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا،
اغواء، زیادتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے ہی قانون اور انصاف کا بول بالا ہو گا، ملزم کو بہترین پراسیکیوشن کی مدد سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوئی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ اومنگلا کینٹ ،ایس ایچ اوتھانہ سٹی اور دیگر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان۔