رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
منشیات فروش ملزم سمیت پتنگ فروش ملزم جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اخلاق احمد ولد راجولی ساکن حال کریم پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 9 لیٹر شراب برآمد جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم احتشام مسعود ولد ظہور حسین ساکن موہڑہ کریم بخش جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
