اہم خبریںجہلم

منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے

(کرائم پراگریس2021-01-01تا 2021-01-31)

کل مال مسروقہ باز یافتہ 57لاکھ 12ہزار سے زائد

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسدادجرائم کے سلسلہ میں ا سپیشل پلان تشکیل دیا گیا ہے جس میں اندرون شہر، ضلعی داخلی و خارجی راستوں پر کل 32ناکہ بندی پوائنٹس کے علاوہ منظم پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے نیز روزانہ کی بنیاد پرافسران و جوانوں کی انسداد جرائم کی بابت Effortsکو مانٹیرکیا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع و موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ جہلم پولیس نے2021-01-01سے2021-01-31 تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔ اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل مہم کے تحت کل 220 اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا جن میں27نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان شامل تھے۔تھانہ سوہاوہ کے مقدمہ نمبر 168/20بجرم 302ت پ کے 03 کیٹگری Aکے مجرمان اشتہاریوں صاحبزاہ خان، واحد خان، شاہد خان کو لوئر دیر صوبہ KPK سے گرفتار کیا گیا۔سال 2019ء کے سابقہ 2مقدمات: مقدمہ نمبر 141/19,157/19تھانہ سٹی میں گھریلو ملازمہ کی مدد سے چوری کرنے والا دو رکنی نقب زن گینگ کے ممبران عامر اور یاسر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیت-/34لاکھ روپے برآمد کیا گیا ہے۔ سال 2019اور 2020میں مختلف مقامات پر نقدی و طلائی زیورات اسلحہ کے زور پر چھیننے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ نظام الدین عرف اسلام بھائی جوکہ انتہائی خطرناک پیشہ ور ڈاکو اور کافی عرصہ سے مجرم اشتہاری تھا کو گرفتار کیا گیا متذکرہ قبل ازیں ڈکیتی، قتل،سمیت 100سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبہ سندھ میں بھی چالان شدہ ہے۔ اس کے قبضہ سے رقم مبلغ 1لاکھ 76ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جس سے مزید 5مقدمات کی ٹریسنگ ہوئی ہے۔ ماہ جنوری 2021ء میں 57لاکھ 12ہزار سے زائد روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ مقدمات منشیات66درج ہوئے جن میں ملوث 73ملزمان کو پابند سلاسل کروایاگیاجن سے چرس11کلوسے زائد،ہیروئن1کلو سے زائداور شراب کی160بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمات اسلحہ38درج،38ملزمان پابند سلاسل،جن سے پسٹلز27عدد، رائفل01عدد، گن12بور07عدد،کلاشنکوف03عدد اور136روندز برآمد ہوئے۔ قمار بازی کے06مقدمات،41ملزمان پابند سلاسل، جن سے ریکوری قمار باز ی رقم1لاکھ 54ہزار سے زائد، 200عمامی ریال،25عددموبائلز،6عدد موٹرسائیکلز،1آٹو کار،1ایوری اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03مقدمات درج، 3ملزمان پابند سلاسل،جن کی قبضہ سے176 پتنگیں،67عدد ڈوریں برآمد۔ سرقہ وہیکلز کے کل06مقدمات میں سے2مقدمات یکسو،01ملزم گرفتار،جس سے1کار مالیتی 18لاکھ روپے،1موٹرسائیکل مالیتی 50ہزار کا برآمد۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل2844چالان کیے گئے جس میں 11لاکھ50ہزار سے زائد کا جرمانہ شامل ہے جبکہ2ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کیا گیا۔ جبکہ اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سخت ہدایات پرپکار 15پر پولیس رسپانس ٹائم صرف 3منٹ رہا۔ پولیس افسران و جوانوں کی آسانی کے لیے تھانہ جات کی بنیاد پر تھانہ جات میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں پولیس افسران و جوانوں کے95سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری ہوئے۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے ویثرن کے تحت کھلی کچہری اور کمپلینٹ سیل کے ذریعے سے کل262سائلین کو نہ صرف سنا بلکہ سائلین کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔

پولیس پرفاوئنس میں بہتری لانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ وائز کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا۔پولیس خدمت مراکزمیں فراہم کی جانے والی 14سہولیات سے کل 3044افراد مستفید ہوئے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You