BBC Urdu TV

منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد پروگرام کا انعقاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر

منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد پروگرام کا انعقاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب ACAN رانا جاوید اقبال کی جانب سے ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت، ہیڈ آفس مینجمنٹ، مرکزی چیئرمین کے منشور اور سیکرٹری جنرل محمد آصف اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی کی جانب سے شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اسپائر کالج شاہدرہ کیمپس کے خصوصی تعاون کے ساتھ خدیجہ لا کالج شاہدرہ اور الائیڈ اسکول فیروزوالا کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس شیخوپورہ، لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس صاحب تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالا ساحل رسول چیمہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ محمد انور نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس صاحب نے طلبہ و طالبات کو منشیات کے خطرناک اثرات، نوجوان نسل کی صحت و مستقبل پر اس کے منفی اثرات اور منشیات کے تدارک کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سمیت ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے خود کو محفوظ رکھیں اور اپنے اردگرد بھی مثبت شعور اجاگر کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا ساحل رسول چیمہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ محمد انور نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو منشیات، کرپشن اور جرائم جیسی معاشرتی برائیوں سے دور رہنے، قانون کا احترام کرنے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ACAN شیخوپورہ رانا طاہر رشید، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ACAN لاہور عمران شوکت ہنجرا، ڈائریکٹر اسپائر کالج، خدیجہ لا کالج کے نمائندگان اور دیگر معززین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے نقصانات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے پر زور دیا معززین نے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں منفی سرگرمیوں اور معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع مزید وسیع کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

Exit mobile version