
مندرہ پولیس کی اہم کاروائی ، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث نقب زن ساجد علی عرف ساجو گرفتار.
ملزم کے قبضہ سے موبائل شاپ سے چوری کیے گئے 23 عدد موبائل فونز اور نقدی 15 ہزار روپے برآمد.
ایس ایچ او مندرہ یاسر عباسی کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی سکھو محمد الیاس ایس آئی اور پولیس ٹیم نے جدید سائنسٹیفک طریقہ تفتیش سے ملزم کوٹریس کر کے گرفتار کیا.
ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو نقب زنی کی وارداتوں میں مندرہ پولیس کو مطلوب تھا.
ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری پرمندرہ پولیس کو شاباش جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی صدر