اہم خبریںخیبرپختون خواہ

ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد: ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف کے گالے برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مری اور گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری سے موسم سرد ہے۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، شانگلہ گلی اور باڑیاں میں بارش اور برفباری سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہنزہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری سے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں آئندہ تین روز تک برفباری جاری رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You