ملک کی خاطر ذاتی مفادات اورخواہشات کو قربان کرنے کی ضرورت:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
وطن عزیز کو اس وقت اندرونی و بیرونی محاذوں پر بے شمار چیلنجز کا سامنا،متحد ہونا ہوگا:چیئرمین
سیاسی جماعتوں کا کام سماج کو متحد کر کے ملک کو آگے لے جانا ہوتا ہے مگر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا:گفتگو
بڑھتا ہوا سیاسی انتشار پاکستان کے اصل دشمنوں کی حوصلہ افزائی اور ناپاک ارادوں کو مضبوط کررہا ہے
افواج پاکستان کی ملک کے اندرونی و بیرونی محاذوں پر پیشہ وارانہ صلاحیتیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک کی خاطر ذاتی مفادات اور خواہشات کو قربان کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان ہم سب کا اس کی حفاظت،ترقی و خوشحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وطن عزیز کو اس وقت اندرونی و بیرونی محاذوں پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو ایک پلیٹ پر متحد ہونا ہوگا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں شرپسندوں اور دہشت گردوں کی کارروائیو ں میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری جانب سیاسی عدم استحکام پورے ملک کے لیے درد سر بنا ہوا ہے،بدقسمتی سے پاکستانی معاشرہ سیاسی بنیادوں پر اس وقت جتنا تقسیم ہوچکا ہے پہلے ایسا کبھی نہ تھا،سیاسی جماعتوں کا کام سماج کو متحد کر کے ملک کو آگے لے جانا ہوتا ہے مگر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا بلکہ سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے اور سیاسی اختلافات ذاتی دشمنیوں میں بدلتی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی انتشار پاکستان کے اصل دشمنوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ناپاک ارادوں کی مضبوطی کا باعث بن رہا ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل سکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے اندرونی و بیرونی محاذوں پر پیشہ وارانہ صلاحیتیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں مگر اس کے باوجود پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
04-12-2024ll
