راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی کوششوں کا سختی سے جواب دیا جائیگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں بلوچستان، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر غور جبکہ قومی اور علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ جیوسٹرٹیجک صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1318573569744449537%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_0&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F569502&tweet_id=1318573569744449537
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ملک میں امن واستحکام کے لیے بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔
اجلاس میں سول اور عسکری شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔