اہم خبریںپاکستان

ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، حکومت اور ادارے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش ناکام رہی، ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پاکستان کے خلاف بین الاقوامی لابی اپوزیشن کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You