جہلم پولیس کی احسن کارروائی، 07 سالہ گمشدہ بچی بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دی گئی
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان پولیس کو 07 سالہ بچی لاوارث حالت میں ملی، جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی،
پولیس ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچی کے لواحقین کو تلاش کر لیا اور ضروری تصدیق کے بعد بچی کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا،
بچی کے بحفاظت ملنے پر لواحقین نے پنڈ دادن خان پولیس کی بروقت کارروائی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا،
گمشدہ افراد بالخصوص بچوں کی تلاش اور بحفاظت ان کے لواحقین تک رسائی پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
