BBC Urdu TV

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے، لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دے کر خوف و ہراس پھیلانے والے 06 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور ویگو ڈالہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،

جہلم :- تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بور، 02 عدد رائفل کلاشنکوف معہ میگزینز و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال ویگو ڈالہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحہ کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version