دوران سرچ آپریشن تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی ،سال2019 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم کے قبضہ سے رائفل 223 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،
مجرم گرفتار سے بچنے کے لیے روپوش تھا جس کو دوران سرچ آپریشن جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
