BBC Urdu TV

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، بزرگ شہری کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، بزرگ شہری کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 ملزمان گرفتار

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ مقدمہ کی مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جبکہ بزرگ شہری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version