ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد
جہلم: تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
