اہم خبریںپنجاب

ملک میں کوئی ادارہ آزاد نہیں: بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی ادارہ آزاد نہیں ہے، ہم اداروں کوکمزورنہیں کرنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں باغ جناح کا دورہ کیا، سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی اورراجہ پرویزاشرف ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا تھا، پی ڈی ایم نے ہمیں موقع دیا کہ ہم یہاں سے جدوجہد کا آغاز کریں، یہ تاریخی دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو محترمہ واپس آئیں اور مقابلہ کرتی رہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے کبھی کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا، آخر وقت تک اپنا پیغام دیتی رہیں، دوسو جیالوں کی قربانی کے باعث جمہوریت ملی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ادارہ آزاد نہیں ہے، ہم اداروں کوکمزورنہیں کرنا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں ہرادارہ اپنا کام کرے۔ عمران ہرتقریرمیں کہتا ہے ادارے میرے ساتھ ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی بیروزگاری اور غربت ہے، ان سب کا حل صرف جمہوریت ہے، کل پورا پاکستان دیکھے گا عوام ایک طرف اور کٹھ پتلی انتظامیہ دوسری طرف ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You