اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مجموعی طور پر 34 ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔
Sheikh Rashid Ahmad
✔
@ShkhRasheed
ٹرینوں کو بند کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام.
Embedded video
205
6:04 PM – Mar 20, 2020
Twitter Ads info and privacy
48 people are talking about this
ان کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینوں میں سے 100 ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اس وقت پاکستان ریلوے کے یومیہ مسافروں میں کمی ہوئی۔ مسافر 2 لاکھ سے کم ہو کر 1 لاکھ 65 ہزار یومیہ ریل میں سفر کر رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے 8 کروڑ روپے کرایہ کی مدد میں حاصل شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دی ہے۔ مسافر اپنا ٹکٹ دوسری ٹرین میں بھی استمال کرکے سفر کر سکتے ہیں۔