اہم خبریںپاکستان

ملک میں ایک دن عید منانے سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام گیا ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک بھر اور مسلم دنیا میں ایک ہی دن عید منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اتحاد یکجہتی کا پیغام گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لوگوں کو عید سادگی کے ساتھ منانی چاہیے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انہیں گھروں پر ہی رہنا چاہیے۔

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ہر اول دستے کے طور پر تندہی اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You