اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ملک بھر میں 21 جون کو سورج گرہن، دورانیہ 6 گھنٹے 12 منٹ طویل ہو گا

لاہور: 21 جون کو سورج گرہن پاکستان بھر میں دکھائی دے گا، سورج کے گرد انگوٹھی نما دہکتا ہالہ بننے سے ملک کے بیشتر شہروں میں دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا۔ کراچی میں سورج گرہن کی شدت 91.53 فیصد ہو گی۔ سورج گرہن کا آغاز سے اختتام تک مکمل دورانیہ 6 گھنٹے 12 منٹ پر محیط ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے21 جون کو ہونیوالے سورج گرہن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر شروع ہو گا۔ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہو گا۔ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر اختتام ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز سے اختتام کا دورانیہ 6 گھنٹے 12 منٹ پر محیط ہو گا جس کے دوران چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھک دے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی نما ہالہ بنے گا اور درمیان میں مکمل تاریکی ہو گی جس کے سبب ملک کے بیشتر شہروں میں دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You