اہم خبریںپنجاب

ملک بھر میں کل سے پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کل سے پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک میں تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں، کل سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You