لاہور: ملک بھر میں کورونا کے مزید 172 کیس سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اسی ہو گئی، مہلک وائرس سے پیتالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی، مزید ایک سو بہتر کیس سامنے آ گئے، سندھ میں آٹھ سو چونسٹھ، پنجاب میں گیارہ سو تریسٹھ، خیبرپختونخوا میں تین سو بہتر اور بلوچستان میں ایک سو پچاسی افراد متاثر ہیں۔
گلگت بلتستان میں دو سو چھ، اسلام آباد میں اٹھہتر، آزاد کشمیر میں کورونا کے بارہ مریض ہیں، ملک بھر میں کورونا کے ایک سو بہترمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔