اہم خبریںپنجاب

ملتان میں‌پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں، ضلعی انتظامیہ نے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے

ملتان : پی ڈی ایم کے 30 نومبرکو ملتان ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں بجلی کے کنکشن کاٹ دیے ہیں۔

قاسم باغ اسٹیڈیم میں موجود کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ جلسے کے لیے لایا گیا سامان پولیس نے قبضے میں لے لیاہے اور بجلی کے کنکشن کاٹے جانے کے بعد جلسے کی تیاریوں کیلئے جنریٹر پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچے اور قاسم باغ اسٹیڈیم کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے گیلانی ہاؤس سے قلعہ کہنہ قاسم باغ تک ریلی نکالی، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

کورونا وائرس خدشات ہے پیش نظر ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر رکھا ہے۔ انتظامیہ نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لئے مقدمات کے اندراج کیساتھ گرفتاریوں بھی کیں اور جلسہ گاہ کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ، پینا فلیکس تیار کرنے پر متعلقہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، جلسے کو روکنے کے لیئے جلسہ گاہ میں پانی بھی چھوڑا گیا ہے۔

پی ڈیم ایم کے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی میزبان جماعت جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیاہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You