اہم خبریںپاکستان

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، دورہ ملائیشیا کی دعوت دی۔

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، دورہ ملائیشیا کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وفد نے ان سے ملاقات کی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان کے مطابق حافظ نعیم نے  ملائیشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پر انور ابراہیم کوخراج تحسین پیش کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملائیشیا نے حافظ نعیم الرحمان کوملائیشیا آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You