شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
مقدمات منشیات 08درج 2کلو 460گرام چرس بر آمد، 11لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق:
1-عرفان عطاء SIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود حسین ولد عبد القیوم عرف ملنگی ساکن ڈہوک جندر بھلووال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 240گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
2-محمد اشرف SIتھانہ جلالپور شریف نے ملزم ولید احمد عرف بلا ولد نذیر احمد ساکن جلالپور شریف تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 220گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
3-شوکت محمود ASIتھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ روز ولد شیخ محمود علی ساکن نئی آبادی مفتیاں دینہ ضلع جہلم سے 300گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
4-نذیر احمد SIتھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد خان زادہ گل ساکن کیانی سیٹریٹ منگلا روڈ جہلم سے 1کلو 200گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
5-محمد اشرف SIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں 1۔ ظفراقبال ولد باطی خان ساکن محلہ آزاد پورہ پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 200گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ 2۔ وسیم عنصر ساکن محلہ دربار جلالپور شریف ضلع جہلم سے 300گرام چرس بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
6-غلام عباس ASIچوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشفاق عرف فاقو ولد محمد خان ساکن محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
7-طالب حسین ASIتھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مشرف شریف ولد محمد شریف ساکن کوٹ پھپھرہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 1بوتل شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمات اسلحہ2درج پسٹل، رائفل اور روندز بر آمد
تفصیلات کے مطابق:
1-عرفان عطاء SIتھانہ لِلہ نے ملز م مسعود حسین ولد عبد القیوم عرف ملنگی ساکن ڈہوک جندر بھلووال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم متعلقہ مقدمہ نمبر 182/20بجرمB-9 سے بروقت گرفتاری پسٹل 30بور موزر نما،2میگزین اور 20روندز برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔
2-محمد ریاض ASIتھانہ پنڈدادنخان نے ملز ذوالفقار علی ولد ملازم حسین ساکن کوٹ پیروالا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے رائفل 44بور معہ 7روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
3-مطلوب حسین SIانچارج چوکی کالا گجراں نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم خان محمد ولد ظفر ساکن پنڈ رتوال تحصیل جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔