انٹرنیشنلاہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے 4 نوجوان شہید کر دیئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 224 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے سبب مقبوضہ وادی میں زندگی اذیت ناک ہو گئی.

مقبوضہ وادی انگار وادی بن چکی ہے، بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے گاؤں میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا۔

ظالم فوج گلیوں اور سڑکوں پر گشت کر کے خوف وہراس پھیلاتی رہی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

224 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن سے مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظالم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You