اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اکرام الدین

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اکرام الدین

انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔یورپی جرنلسٹ آئی ایچ آر سی

پشاور(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے کہا ہے کہ دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرام الدین کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اساتذہ کا قوم کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پابند سلاسل کشمیری قیدیوں سے نارواسلوک کیا جا رہا ہے، کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیری شہدا کے جسد خاکی کی بے حرمتی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کوئی فوٹیجز سامنے نہیں آرہیں، ہمیں فلسطین کی طرح کشمیریوں کا کیس بھی عالمی عدالت میں لے کر جانا چاہیے، کشمیریوں کے خلاف نسل کشی کا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، کھلے عام قتل عام کا جشن بھارت میں منایا جا رہا ہے اور کشمیریوں ، فلسطینیوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کا فرض اور اہم زمہ داری ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You